انکولہ، 5/ ستمبر (ایس او نیوز) موگٹا گرام پنچایت کے کنکنی علاقے میں اپنے گھر سے ایک دوسرے قریبی گھر کی طرف جانے کے لئے نالے پر گزرنے والا بچہ پیر پھسلنے کی وجہ سے پانی میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔
مہلوک بچے کا نام بھرت پرشانت نائیک (13 سال) بتایا جاتا ہے ۔ نالہ میں گر کر ڈوبنے کے بعد بچہ غائب ہوگیا تھا ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے تلاشی مہم چلائی گئی جس کے بعد شام کے وقت بچے کی لاش بر آمد کی گئی ۔
پولیس سب انسپکٹر پروین کمار نے معاملہ درج کر لیا ۔ تحقیقات جاری ہے۔